Print this page

زہرا نقوی اور دیگر خواتین اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے خواتین کو قومی دھارے میں لانے کی قرار داد منظور

12 مارچ 2020

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی تمام ممبران خواتین بالخصوص وومن امپاورمنٹ کی منسٹر محترمہ آشفہ ،مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زھرا نقوی ، محترمہ طلعت نقوی ، محترمہ شمسہ علی اور محترمہ سیمابیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پنجاب اسمبلی میں پاکستانی خواتین کے حق میں پیش کردہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

  قرار داد کا متن محترمہ شمسہ علی نے اسمبلی میں پیش کیا جس میں پاکستانی خواتین کو معاشی ، سماجی اور سیاسی شعبوں میں باباۓ قوم قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت کی روشنی میں قومی دھارے میں لانے کے لیے بھرپور حمایت کرنے اور انہیں باختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کاپنجاب اسمبلی کے اراکین نے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree