Print this page

ایم ڈبلیوایم لاہور لیڈیز ونگ کے وفدکی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات اورسردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت

10 جنوری 2020

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاھور محترم رضا ناظری سے ملاقات کی۔ وفد نے سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

 اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت فقط ملت تشیع نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے لیے شدید نقصان اور صدمے کا باعث ہے ۔ہم ملت ایران اور رھبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور اس عظیم شخصیت کی جدائی پر تعزیت کرتے ھیں۔ ان کا کہنا تھا ملت پاکستان استعماری و استکباری قوتوں کے خلاف اپنے برادر ملک ایران کیساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree