موجودہ پرُآشوب دور میں استعمار کا نشانہ مسلمان عورت ہے، محترمہ حنا تقوی

05 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا اجلاس وحدت ہاوس شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور حنا تقوی نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمیٰ نقوی، ساجدہ، افشین، حمیرا، فریحہ، نجبہ، بشریٰ، عذرا، رباب، عندلیب اور رضوان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ دسمبر میں منعقد ہونیوالے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذمہ داری ملتے ہوئے امام زمان علیہ السلام سے عہد کیا تھا کہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں میدان عمل میں سرگرم رہنا ہوگا۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ پُرآشوب دور میں استعمار کا نشانہ مسلمان خواتین اور بچے ہیں، جن کو وہ اسلام سے دور کرنے کیلئے اربوں روپے کا سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی وہیں اپنے بچوں کی تربیت بھی بہتر انداز میں کر پائیں گی۔ حنا تقوی کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اس حوالے سے دسمبر میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرے گا جس میں خواتین کی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تربیت ایک فرد کی تربیت ہے جبکہ ایک عورت کی تربیت ایک خاندان کی تربیت ہے، اس لئے خواتین کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کی چکاچوند نے آج کی عورت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میڈیا کی اس یلغار میں عورت اپنا تقدس کھو کر شمع محفل بن چکی ہے،ہمیں اس عورت کو اس کا تقدس واپس دلانا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree