Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کوششوں سے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں گوٹھ عثمان اونڑکے رہائشوں کا قبول مذہب حقہ اہل بیتؑ

31 اگست 2019

وحدت نیوز(رتوڈیرو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی وصوبائی عہدیداران کے وفدنے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں گوٹھ عثمان اونڑ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم تمام مکینوں نے مذہب حقہ اہل بیت ؑ اختیار کرنے کا اعلان کردیا ۔بعدازاں اس گوٹھ میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر جعفری حفظہ اللہ کی عظیم اور باعمل قیادت کی طفیل ایک مسجد کی بنیاد رکھی گئی جس میںالحمد اللہ نماز پنجگانہ ،قران سینٹر، اور درس وتدریس کی کلاسزکا باقائدہ آغاز کردیاگیاہے۔

گوٹھ کا دورہ کرنے والی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنماؤں محترمہ شبانہ میرانی، محترمہ سیمی نقوی محترمہ رقیہ ڈومکی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ خصوصاًمرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی اور ضلعی سیکریٹری جنرل برادر عبد الرزاق جلبانی کی بے انتہا کوششوں سے شعبہ خواتین کی کاوشیں رنگ لائیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree