Print this page

‎کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے بچے ، جوان ، مرد و خواتین سب بھارت کے ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں، محترمہ حناتقوی‎

09 اگست 2019

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی  بھارت کی جانب سے ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 جبری طور پر ختم کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر آج لاھور پریس کلب کے باہر ایم ڈبلیو ایم لاھور کی جانب سے بھرپور احتھاج کیا گیا۔ شرکاء نے مودی حکومت مخالف اور کشمیری عوام کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور برادر نجم خان نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی سربراھی میں خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ  کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے بچے ، جوان ، مرد و خواتین سب بھارت کے اس جبری و ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارتی مظالم کی انتہا کشمیریوں کی تحریک آذادی کو نہیں دبا سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں اس کے باوجود ہمارے جوانوں کو جبری لاپتہ کرنا ہماری حب و الوطنی کے ساتھ ناانصافی ہے گزشتہ روز اسلام آباد سے سابق صدر آئی ایس او یافس نوید کا جبری لاپتہ ہو جانا لمحہ فکریہ ہے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ  علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 کو جبری ختم کر کے کشمیری ڈیموگرافی کو ہرگز تبدیل نہیں ہونے دینگے۔ کارگل میں دہشت گرد ریاست کی ہندوستان کے خلاف کیے جانے والے سینکڑوں مظاہرین کی ظالمانہ گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں ہیں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہے. شرکائے ریلی نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree