Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے ڈیرہ اللہ یارمیں اسلام میں خواتین کے حقوق و فرائض کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

08 اگست 2019

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) المصطفیٰ ویلفیئر آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان (اسلام میں خواتین کے حقوق و فرائض) منعقد کی گئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی رہنما محترمہ رقیہ سلطانہ نے کہا کہ صنف نسواں کو ہر دور میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا دور جاہلیت میں خواتین کو ننگ و عار کی علامت سمجھا جاتا تھا اسی لیے وہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے قرآن کریم نے دور جاہلیت کے اس رویئے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے فرمایا(جب نو مولود بچیوں کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا)دین مقدس اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹیاں ذلت نہیں رحمت ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعمیر ملت پبلک اسکول ڈیرہ اللہ یار کی پرنسپل محترمہ یاسمین بلیدی نے کہا کہ ہم اپنی مظلوم کشمیری بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اس موقع پر محترمہ شبانہ اور محترمہ گلشن زھراء نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ادارہ جماران حفظ قرآن کریم جیکب آباد کی طالبات نے قرآن کریم کی اجتماعی تلاوت جبکہ مدرسہ خدیجہ الکبری ع کی طالبات نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

 

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree