Print this page

خواتین کا مکتب تشیع کی سربلندی اور استحکام کے لیےعملی جدوجہد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، علامہ مبارک موسوی

12 جون 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر صدارت وحدت ہاوس لاہور میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی کابینہ ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عظمی تقوی نے کابینہ ممبران کو ماہ رمضان میں مختلف مناسبات اور پروگرام میں بہترین اور احسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے پر سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے تمام ممبران سے ماہ مبارک رمضان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے منعقدہ دروس ، دسترخوان امام حسن ع ، مجالس ، اعمال شبھاے قدر اور یوم القدس اور عید کے روز مستحقین میں عیدی اور وظائف کی تقسیم  کے حوالے سے انجام دی  جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے یونٹ اور ضلعی لیول پر تنظیمی فعالیت کو تیز اور منظم بنانے کے لیے ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی علامہ مبارک علی موسوی صاحب نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کنیزان جناب سیدہ س کو اپنے ذاتی مفادات بالاے طاق رکھتے ہوئے خالصتاً دین کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہیے۔ اتحاد و یگانگت قائم رکھتے ہوئے مکتب تشیع کی سربلندی اور استحکام کے لیےعملی جدوجہد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع کو متحد رہ کر حکمت و استدلال سے اپنے حقوق اور دین اسلام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree