خداوند بزرگ و برتر ماہ مبارک رمضان میں صدقہ کرنے والوں،اخلاق کو بہتر بنانے والوںکی مغفرت فرماتا ہے،محترمہ حنا تقوی

20 مئی 2019


 وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے جوہر ٹاون لاھور کے مقام پرنیایونٹ تشکیل دیا، اس موقع پر محترمہ عصمت بتول ضلعی سیکرٹری شعبہ عالمات و زاکرات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے اس وقت شہر بھر میں چھبیس یونٹ قائم کیے جا چکے ہیں ۔ اس نشست میں محترمہ حنا تقوی نے اراکین و شرکاء سے خطاب میں  ماہ رمضان المبارک کے فیوض و برکات کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم کا لطف و عنایت ہے کہ اس نے ہمیں ماہ عظیم کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا موقع عطا کیا ہم اس مبارک مہینے میں خدا کے مہمان ہیں پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے خالق کا قرب اسطرح حاصل کریں کہ عبد و معبود کا تعلق گہرا اور مضبوط ہوجائے ۔خداوند بزرگ و برتر ماہ مبارک رمضان میں صدقہ کرنے والوں،اخلاق کو بہتر بنانے والوں، غصہ پر قابو پانے والوں اور صلہ رحمی کرنے والوں کی مغفرت فرماتا ہے اور ان کو اجر عظیم عطا کرتا ہے۔

۔عشرہ مغفرت کے حوالے سے اپنی گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا حقیقت میں وہ انسان بد بخت ہے جس کے ہاتھ سے یہ مہینہ نکل جائے اور وہ خدا کی مغفرت و بخشش سے محروم رہ جائے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے توسط سے جوہر ٹاؤن میں دس روزہ دروس کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں محترمہ عصمت بتول نے فرائض تدریس سرانجام دیتے ہوئے سورہ دہر ترجمہ و تفسیر کے ساتھ حفظ کروائی۔اور پروگرام کے اختتام میں شرکاء دروس  میں انعامات تقسیم کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree