Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی زہرانقوی کی نوجوان طبقے کی حکومتی سطح پر کیریئرکاؤنسلنگ کی قراردادمنظور

12 مارچ 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی صاحبہ کی جانب سے طلبہ وطالبات کی کیریئرکاؤنسلنگ کے لئے حکومتی سطح پراقدامات کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی،محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے نوجوان طبقے کی کیریئر کاونسلنگ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں پیش کی تھی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ ہمارے ملک میں حکومتی سطح پرمناسب کیریئرکاؤنسلنگ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباءوطالبات یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اپنی صلاحیت اور ذوق کے مطابق مناسب تعلیمی شعبہ منتخب نہیں کرپاتے جس سے نا صرف نوجوان کی صلاحیتیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ وہ ملکی ترقی واستحکام کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام نہیں دے پاتے، اس طرح بہت سے اہم شعبے ماہرین سے محروم رہ جاتے ہیںکیونکہ بالعموم لوگوں کی توجہ چند خاص شعبوں پر مرکوز ہوجاتی ہے۔

لہذٰا اس ایوان کی رائے ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کی خاطرنوجوان طلبا و طالبات کے ذوق اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی شعبہ جات میں ان کی بھرپور راہنمائی کے لیے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل ضائع نہ ہو اور وہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور خدمات انجام دے سکیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree