معاشرے کی میں انقلابی تبدیلی خواتین کی سیرت فاطمیہ ؑ کی پیروی میں پنہاں ہے، محترمہ سیدہ زھرا نقوی

26 فروری 2019

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان راولپنڈی ، شعبہ برادران و خواتین کے اشتراک سے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر مرکزی قدیمی امامبارگاہ میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا ، جس میں رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور میلاد سے خطاب کیا ،اپنے بیان میں آپ نے سیرت و فضائل جناب سیدہ سلام الله بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ (س)کمال عقل ،جمال روح،پاکیزہ صفات اور اصل کرم کی آخری منزلوں پر فائز تھیں آپ (س)نے جس معاشرہ میں زندگی بسر کی اسے اپنی ضوفشانیوں سے منور کردیا اور یہی نہیں بلکہ اپنے افکار وخیالات کے نتیجہ میں آپ(س) اس سے کہیں آگے نظر آئیں ،آپ(س) نے رسالت الہٰیہ کے بر پا کردہ انقلاب میں ایسا مقام و مرتبہ حاصل کرلیا اور اس کا اتنا اہم رکن (حصہ)بن گئیں کہ جس کو سمجھے بغیر تاریخ رسالت کو سمجھنا قطعاً ناممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت کے لئے جتنے فضائل و کمالات ضروری ہیں جیسے انسانیت ،عفت، پاکدامنی، کرامت قداست و غیرہ کوشہزادی کائنات ؐنے اپنے کردار و عمل کی شکل میں بالکل مجسم کرکے پیش کردیا ، آپ کے افتخار کے لئے یہی کافی ہے کہ آپ نے مدرسۂ نبوت اوربیت رسالت میں تربیت پائی اور اپنے والد گرامی سے وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو ان پررب العالمین کی جانب سے نازل کیا گیا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ اپنے والد گرامی کے گھر میں اس علمی دولت سے آراستہ ومزین ہوئیں جو مکہ کی کسی عورت کو نصیب نہ ہوسکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree