خواتین کی ہتک حرمت کا باعث بننے والےٹی وی اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے، زہرا نقوی کا پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

09 جنوری 2019

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے ایک توجہ دلاؤنوٹس میں کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 227کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین اور انتظامی امور و قرآن وسنت کے مطابق ہونا چاہئے، لہذٰا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس ایوان کی رائے ہے کہ تمام ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ایسے اشتہارات پرپابندی عائد کی جائے جو خواتین کی ہتک حرمت کا باعث ہوں اور فحاشی وعریانی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree