وحدت نیوز(کوئٹہ) زائرہ امام حسین ع پر پولیس گردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورواقعے میں ملوث پولیس افسران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ان خیالات کااظہارمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے اربعین عوامی کمیٹی کےزیراہتمام تربیتی ورکشاپ برائے زائرین سے قندھاری امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہاکہ حکو مت ابھی تک زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے الٹا زائرین سے بدسلوکی اور انکی جانو ں کاضیاع بھی لمحہ فکریہ ہے۔