اربعین شہدائے کربلاکےموقع پرقافلہ عشق پوری دنیا سے کربلا کی جانب گامزن

11 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صوبہ کربلاء معلیٰ کے محکمہ سیاحت وآثارقدیمہ کے سربراہ نے یہ توقع ظاہرکی ہے اس سال چہلم امام حسین۔ع۔ منانے17ملین زائرین کربلا معلیٰ  آئیں گے۔العالم ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے اس سال15ملین ملک کے اندرسے جبکہ2ملین دیگرمختلف ممالک سےعاشقان امام۔ع۔ چہلم امام حسین۔ع۔ کی مناسبت سے زیارت کے لئے آئیں گے۔انہوں نے کہا اس حوالے سے کربلاء معلیٰ کی امن وامان،زائرین کے ضروریات کے دیگرلوازمات مکمل تیارکرلی ہے۔تفصیلات کے متعلق اربعین امام حسین ع میں شرکت کی غرض سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عزادار اس وقت قافلہ عشق کی صورت میں کربلا معلیٰ کی جانب گامزن ہیں ، نجف ایئر پورٹ پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین دنیا بھر سے پہنچ رہے ہیں ، جن کی سہولت کے لئےخصوصی کائونٹر بنائے گئے ہیں ، جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئےبھی موثر انتظامات کیئے گئےہیں ، دوسری جانب سے عراق کو ایران سے ملانے والے دونوں زمینی سرحدسے لاکھوں کی تعداد میں ایرانی اور غیر ایرانی زائرین بھی جوک در جوک عراقی حدود میں داخل ہو رہے ہیں ، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین نجف سے کربلا ، بصرہ سے کربلا، بغدادسے کربلاکی جانب پاپیادہ مصروف سفر ہیں ، جن میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، کربلا کو دیگر شہروں سے ملانے والی شاہراہوں پر مقامی باشندوں کی جانب سے تبرکات، نیاز اور دیگر ضروریات زندگی کے اسٹال لگائے گئے ہیں ،جبکہ عراقی فورسز کی جانب سے پید ل کربلا پہنچنے والے زائرین کے سوجھے پیروں کے مساج اور مالش کے لئے بھی خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ عراق ، شام ، لبنان، ایران، پاکستان ، افغانستان، نائجیریا سمیت دنیا بھر میں تکفیری حملوں کے خدشات کے باوجود کروڑوں عزادار پیدل، جہازاوربسوں کےزریعے کربلا پہنچنا شروع ہوچکے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree