خداوند عالم کی توفیق سے عراق کے مومن اور غیور عوام اس فتنے کی آگ کو خاموش کر دیں گے، سید علی خامنہ ای

08 جولائی 2014

وحدت نیوز(تہران) رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن، حقیقی مقابلے میں اسلامی جمہوری ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ انکا کہنا تھا کہ استکباری محاذ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف صرف فوجی دھمکی اور بائیکاٹ کا ہی حربہ استعمال کرسکتا ہے، اس لئے کہ اس کے پاس اور کوئی حربہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز ایرانی حکومت کے اعلٰی حکام کیساتھ تہران میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔ انقلاب اسلامی کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسرائیل ایران کو فوجی دھمکی دے رہا ہے اور امریکہ اسے روک رہا ہے، کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے روکنے اور منع کرنے کی وجہ یہ ہے کہ حملہ ان کے فائدے میں نہيں ہے اور مجموعی طور پر اسلامی جمہوری ایران پر فوجی حملہ کسی بھی ملک کے لئے بھی آسان نہیں ہوگا۔ ایران کے مقابلے میں دشمن کے مختلف حربوں کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ دشمن کو بائیکاٹ اور فوجی دھمکی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اب عالمی استکبار خاص طور پر امریکہ، ایران کے نظام  کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔


 
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ  حکومت کو میری تائید و حمایت حاصل ہے اور مجھے ایران کے اعلٰی حکام پر اعتماد ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی مستقبل کی ضرورتوں پر بھی توجہ دینی چاہئے اور ایران کی مذاکراتی ٹیم قابل اعتماد ہے، وہ ملت ایران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ آیت اللہ العظمٰی سید خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کو یہ حق نہيں پہنچتا کہ وہ دوسرے ملکوں کی ایٹمی ہتھیاروں تک دسترسی کے بارے میں اظہار تشویش کرے، کیونکہ امریکہ خود ہی ان ہتھیاروں کو استعمال کرچکا ہے اور اب بھی اس کے پاس کئی ہزار ایٹم بم موجود ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح علاقے کے مسائل خاص طور پر عراق کے فتنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کی توفیق سے عراق کے مومن اور غیور عوام اس فتنے کی آگ کو خاموش کر دیں گے اور علاقے کی قومیں بھی روز بروز مادی اور معنوی بلندی کی سمت قدم بڑھائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree