ناصران ولایت کنونشن کا فقید المثال انعقاد، ملک بھر سے علمائے کرام اور تنظیمی ذمہ داران شرکت

14 اپریل 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی ناصران ولایت کنونشن جامع امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے،شوریٰ عالی اور بین الصوبائی روابط کا اجلاس، مرکزاور صوبوں کی شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ ، شب دعا، شب شہداء، تقسیم ایوارڈاور اسلامی بیداری میں ولایت کا کردار کردارسیمینار منعقد ہوا،بزرگ عالم دین شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ جواد ہادی، علامہ راجہ ناصرعباس، علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شفقت شیرازی اور دیگر علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی  ناصران ولایت کنونشن جامع امام صادق علیہ السلامG -9/2 اسلام آباد میں منعقد  ہوا،کنونشن میں ملک بھرسے تمام اضلاع کے اراکین کابینہ اورمرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ،   کنونشن کے پہلے سیشن میں  شوریٰ عالی کااجلاس چیئر مین شوریٰ عالیٰ بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ نظارت بزرگ عالم دین حجتہ السلام حیدر علی جوادی، علامہ سیدجواد ہادی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، سیکریٹری امور خارجہ و ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ، مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکریٹری خیر العمل فائونڈیشن نثار علی فیضی،  مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،سیکریٹری شوریٰ عالیٰ مولانا حیدر عباس عابدی ، رکن شوریٰ عالی مولانا غلام شبیر بخاری، رائےعلی رضا بھٹی ،اکبر علی  آل محمد جعفری ، مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس شریک ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی کابینہ کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے شعبوں کی تفصیلی رپورٹ چیئرمین کو پیش کی، قومی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تنظیمی پالیسی وضح کی گئی، آئندہ کے ملک گیر بلدیاتی انتخابات اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی شمولیت اورپولیٹیکل پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور بحث کی گئی اور آئندہ سال کے مرکزی پروگرامات کی منظوری شوریٰ عالی سے لی گئی۔

 

  ناصران ولایت کنونشن کےپہلے روز کے دوسرے سیشن کے آغا زمیں بین الصوبائی شوریٰ  کا اہم اجلاس  جامع امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین سمیت چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے جن میں مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس ، مولانا عبد الخالق اسدی ، مولانا سبطین حسین الحسینی ، مولانا مقصود علی ڈومکی اور تمام صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہیں ۔ اس اہم اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام صوبائی تنظیمی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے آئندہ کے صوبائی پروگرامات منظوری کے لئے اجلاس میں پیش کیئے ۔

 

بعداز اجلاس بین الصوبائی شوریٰ کنونشن کے عمومی سیشن کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، مولانا اکبر حسین نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ، جبکہ نظامت کے فرائض مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین نے انجام دیئے ،عمومی سیشن میں ملک بھر تمام اضلاع کے نمائندگان سمیت صوبائی اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، جب کہ رکن شوریٰ نظارت علامہ سید جواد ہادی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی ،،مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی اورچیئرمین وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔نماز ظہرین کے وقت پہلے روز کے پہلے سیشن کا اختتام ہوا ۔

 

بعد نماز ظہرین دوسرے سیشن کا آغاز ہوا تو مرکزی سیکریٹری امور مالیات علامہ مبارک علی موسوی نے خطاب کیا ، اس کے بعد مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا، نماز مغربین کا وقفہ ہوا ،اس کے بعد شب شہداء منعقد کی گئ جسمیں علامہ اعجاز بہشتی نے عدائے کمیل کی تلاوت کی ۔

 

بروز ہفتہ کنونشن کے دوسرے روز کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کا شرف قاری صالح بہشتی نے حاصل کیا  ،بعد از تلاوت مرکزی سیکریٹری امور جوانان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکریٹری امور فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بذریعہ ملٹی میڈیا اپنے سالانہ کارکردگی حاضرین اجلاس کے سامنے پیش کی ، اس کے بعد شوریٰ نظارت کے رکن شہید قائد کے رفیق خاص علامہ سید جواد ہادی نے شرکائے کنونشن سےخطاب کیا۔نمازظہرین کے وقفے کے بعد مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معرفت خط امام خمینی سیمینار سے اہم خطاب کیا،اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس  اور ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے اپنے اپنے صوبوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔نماز مغربین کے وقفے کے بعد شب شہداء کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام ، خانوادہ شہداء اور تنظیمی برادران نے شرکت کی جب کہ علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ اعجاز بہشتی اور فضل عباس نقوی سمیت شہید علامہ دیدار علی جلبانی کے فرزند نے خطاب کیا۔

 

بروز اتوار کنونشن  کے اختتامی روز پر بیداری اسلامی میں ولایت کا کردارکے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عناس جعفری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران طاہر، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور ناصر عباس شیراز ی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، کنونشن کے اختتام پر گذشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے اراکین مرکزی کابینہ ،صوبائی کابینہ ، ڈویژنل کابینہ ، ضلعی کابینہ کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ احمد اقبال اور علامہ حسنین گردیزی نے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی تقسیم کیئے ، بعد ازاختتام مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے مرکزی و صوبائی رہنما وں کے ہمراہ قومی و بین الاقوامی ایشوز پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree