امریکی سفیررچرڈ جی اولسن کا بلتستان میں خفیہ دورہ کل سے متوقع

19 اگست 2013

وحدت نیوز (بلتستان ) بدنام زمانہ تنظیم یو ایس ایڈ اور آغا خان فاونڈیشن کے تعاون سے امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ جی اولسن کا بلتستان کا دورہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر بلتستان کے دو دوزہ دورہ (20 تا 22 اگست) کیلئے 20 اگست کو اسکردو پہنچ رہا ہے۔ اپنے اس دورہ بلتستان میں رچرڈ اولسن یو ایس ایڈ کے زیراہتمام جاری منصوبوں کے جائزہ کے علاوہ بلتستان کی اہم سیاسی اور بااثر شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ چین کے بارڈر سے متصل شیعہ اکثریتی علاقہ ہو نے کے ناطے امریکہ گلگت بلتستان کے  علاقے میں اپنے نفوز کو بڑھانے کے لئے کافی عرصے سے کوشاں ہے ، امریکی سفیر کا دورہ بھی اسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کی بلتستان آمد کے موقع پر اس کے استقبال کے لیے سرکاری افسران کو بھی انتظامیہ کی طرف سے مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی سفیر کے اعزاز میں ایک عظیم الشان عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے۔ اگرچہ بلتستان میں امریکی سفیر کی آمد کو نہایت خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ مخالف تنظیموں نے بلتستان کے در و دیوار کو یو ایس ایڈ اور امریکہ کے خلاف وال چاکنگ سے بھر دیا ہے اور 20 اگست کو شدید تر ردعمل سامنے آنے کا امکان بھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree