Print this page

قم المقدس میں شہیدِ منیٰ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کے چہلم کی مناسبت سے تقریب،شہید کی یاد میں لائبریری کا افتتاح

05 نومبر 2015

وحدت نیوز (قم المقدس) شہیدحجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین،عالم اسلام کو درپیش مسائل کا قبل از وقت جائزہ لینے کے عادی تھے،وہ حالاتِ حاضرہ پر گہری نگاہ رکھتے تھے،قومی و ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ فکرمند رہنا ان کی زندگی کا معمول تھا۔ان خیالات کا اظہار قم المقدس میں ایم دبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام  شہیدحجۃ الاسلام  ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کے چہلم کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے پروگرام میں کیا گیا۔پروگرام سے خصوصی خطاب ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سیکرٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی اور حجۃ الاسلام غلام حر شبیری نے کیا،مقررین نے شہید کی زندگی کی مختلف خصوصیات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید نظام ولایت فقیہ کے حقیقی ،نڈر اور بابصیرت مبلغ تھے۔ پروگرام کے بعد ایم دبلیو ایم قم کے آفس میں شہید کی یاد میں ایک لائبریری کا بھی  افتتاح کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree