Print this page

زائرین کی شہادتوں کی ذمہ دار وفاقی اور بلوچستاں حکومت ہے، غلام محمد فخرالدین

10 جون 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم  کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا کہ تفتان میں 30 سے زائد زائرین کی شہادتوں کی ذمہ دار وفاقی اور بلوچستان حکومت ہے کیونکہ کچھ ہی فاصلے پر بارڈر پر انتہائی سخت سکیورٹی موجود تھی اور ساتھ ہی زائرین کے لئے حکومت کے طرف سے تفتان سے سکیورٹی دینے کے وعدے بھی کئے گئے تھے، اس سے معلوم ہوتا ہے بلوچستان حکومت زائرین کو سکیورٹی دینے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم  قم کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ملت تشیع پر تنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے ساحل سے گوادر کے کنارے تک بے گناہوں کے خون کا دریا بہایا جا رہا ہے۔ ملک میں قاتل اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زائرین کی بسوں اور کراچی کے ائیرپورٹ پر حملے نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی و دہشت گردوں کی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔ آج پاکستان میں گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ سے پاراچنار تک، امریکی نواز دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree