Print this page

حوزہ علمیہ قم نعمت الہی ہے ، حجتہ الاسلام غلام حر شبیری

03 نومبر 2015

وحدت نیوز (قم) حوزہ عملیہ قم ایک عظیم نعمتِ الٰہی ہے اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس نعمت الٰہی سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام غلام حر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہیدِ مِنیٰ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  شہید نے حوزہ علمیہ سے بھرپور استفادہ کیا اور اپنی مختصر زندگی میں دین و ملت کے لئے عملی جہاد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہید سے محبت کا دم بھرتے ہیں انہیں چاہیے کہ شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree