ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کے زیر اہتمام شہدائے فقید المثال راہ ولایت کانفرنس کا انعقاد

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس (موٗسسہ شھید عارف الحسینیؒ) کی طرف سے  بی بی دو عالم سیدۃ النساء العالمین کی شہادت اور سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی کی بیسویں برسی کی مناسبت سے ایک فقید المثال پروگرام  بعنوان "شھدائے ولایت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشھد مقدس کے علمائے کرام اور طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی۔ اسکے علاوہ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے بھی خطاب کیا۔

 

پروگرام کے مہمان حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت  حسین شیرازی نے خصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر گفتگو کی اور کہا کہ ڈاکٹر شھید کی زندگی ہمارے لئے ایک عملی نمونہ ہے، انہوں نے حق کی پہچان کے بعد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانے کو  حق کی توہیں قرار دیا ہے۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ جب امام خمینی ؒ نے اسلام دشمنوں کی طرف سے شروع کی گئی جنگ پر حکم دیا کہ ہر شخص پر دفاع واجب ہے تو یہ ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی تھے کہ جنہوں نے پاکستان کی سرزمین سے لبیک کہا اور اپنے گھر والوں کو  بتائے بغیر اور اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اپنے فرض کو نبھانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا رخ کیا، وہ بغیر کسی استراحت کے زخمیوں کے علاج میں لگ گئے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر شھید علماء دوست اور علماء کا بے حد احترام کرنے والی شخصیت تھے، انہوں نے علماء کے زیر سایہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر کام شروع کیا، لیکن کبھی بھی انہوں نے تنظیم کو بت نہیں بنایا بلکہ وہ تنظیم کو ملت تشیع اور وطن عزیز کی خدمت اور تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھتے تھے۔ اسکے علاوہ علامہ سید شفقت شیرازی نے پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات پر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک بھر میں جاری فعالیت پر بھی روشنی ڈالی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree