Print this page

اگر حکومت عزاداری سید الشہداؑ کی مخالفت سے باز نہ آئی تو بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائیں گے،نذرحافی

19 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (قم) عزاداری سید الشہداؑ کو محدود کرنے کی کوشش کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔عزاداری سید الشہدا ؑ  منانا ملت پاکستان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔حکومت اپنی سعودی و امریکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ملت ِ پاکستان کے آئینی حقوق کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری اطلاعات آگا نذرحافی نے ایم ڈبلیو ایم قم کے عزاداری کے حوالے سے  ایک اجلاس میں کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے اپنی اسلام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو ترک نہ کیا اورعزاداری سید الشہداؑ کی مخالفت سے باز نہ آئی تو وہ بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree