Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ قم کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر افطار و تحلیلی نشست کا اہتمام

30 اپریل 2022

وحدت نیوز(قم) گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم ایران نے یوم القدس اور جمعۃ الوداع  کے موقع پر افطاری اور ایک تحلیلی نشست کا اہتمام کیا۔حالات حاضرہ کی تحلیلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر سيد شفقت حسين شيرازی مسئول امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ  مردہ باد امریکہ کا نعرہ ہم نے حضرت امام خمینی اور قائد شہید عارف حسینی سے سیکھا ہے۔ آج اگر پاکستان کے ایوانوں میں مردہ باد امریکہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تو یہ حضرت امام اور قائد شہید کے نظریاتی فر زندوں کی فتح ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے  ابتدا میں  مسئلہ فلسطین کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق آج استعماری اور قابض طاقتیں فلسطینیوں کو ظالم جب کہ قابض صہیونیوں کو مظلوم بنا کر پیش کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی کی بصیرت  اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کی وجہ  سے  یہ مسئلہ آج تک دبنے نہیں پایا۔  آگے چل کر انہوں نے پاکستان میں استعمار شناسی اور مردہ باد امریکہ کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان کی شاندار تاریخ کا ذکر بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجۃالاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق  موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت کے سربراہ نے قائد شہید  کے افکار و نظریات کے عین مطابق بصیرت اور دوراندیشی پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے شجاعت اور جرات  کے ساتھ پاکستان میں بیرونی مداخلت اور پاکستان کی آزادی وخود مختاری کے لئے ٹھوس  موقف اختیار کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ اور استعمار کے خلاف جو آواز پہلے صرف انقلابی طبقے کی آواز تھی، آج وہ پورے پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ کی دشمنی ترک نہیں کرنی چاہیے۔ عمران خان اور پاکستانی عوام کے امریکہ کے خلاف جو بھی اقدامات ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے اور  عوامی لہر کو  قومی شعور میں تبدیل کرنا چاہیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree