Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حرم مطہر امام رضا ؑ کے باہر احتجاج

05 فروری 2022

وحدت نیوز(مشہد مقدس) طلاب کشمیر اور مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی)مشہد مقدس کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا (ع)کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں طلاب اور زائرین نے حصہ لیا۔

مظاہرین نے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور ظالم قابض ھندوستان کے خلاف نعرے درج تھے۔اس مظاہرے کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج)سے ہوا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree