مجلس وحدت مسلمین کویت کی طرف سے ملی شخصیات اور صحافیوں کے اعزازمیں دعوت عشائیہ و تعارفی تقریب

20 فروری 2019

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کی جانب سے کویت میں موجود پاکستانی میڈیا ، صحافی برادری اور سیاسی سماجی مذھبی و ملی شخصیات کے اعزاز و باہمی تعاون و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک پروقار تقریب عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا،اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کویت کی نئی کابینہ کے تعارف کے علاوہ شرکاء نے عزم نو کا اعلان اور مجلس وحدت کے عالمی انصاف کے مشن پر گفتگو کی۔ نئی کابینہ کے ارکان میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کویت جناب سیف علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اخلاق نقوی ،سربراہ مجلس مشاورت سید آصف شیرازی ، سیکرٹری روابط چوہدری ثقلین عباس حیدری، سیکرٹری فنانس سید ظفرعباس نقوی، سیکرٹری ایمپلائیمنٹ سیل سید کامران علی صاحب،سیکرٹری ویلفیئر سید علی حیدر نقوی صاحب، ایگزیکٹو ممبران جناب انور علی پاکستان ایمپلائیمنٹ فورم ، جناب اسماعیل حسین (پاراچنار) ،جناب معظم علی شگری( شگر بلتستان) ،جناب امان اللہ جان(اورکزئی ایجنسی) ،جناب ظہیر عباس (علاقہ بنگش کی پی کے) کا تعارف کروایا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کویت اس تقریب میں شرکت پر میڈیاکارکنان میں نوائے وقت اور دنیا نیوز کے بیوروچیف جناب حاجی شکور اور شریف حدیثوی جناح کا پاکستان کے بیوروچیف امتیازحسین قریشی، پاک میڈیا کے برادر خالد نور صاحب اور پاک میڈیا کے بیوروچیف عابد ملک کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس تقریب کو اپنی حاضری کے ذریعے رونق بخشی مہمانان گرامی خصوصا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر جناج حاجی عبدالرشید اور انکے ساتھیوں ، صدر پاکستان عوامی سوسائٹی، جناب سیدجعفر صمدانی ایڈووکیٹ ،شاہد ڈار ودیگر احباب معروف سماجی شخصیت جناب حکیم طارق محمود صدیقی صاحب اور انجمن ارباب فکروفن کے جنرل سیکرٹری جناب بدر سیماب صاحب کے علاوہ عام لوگ پارٹی کے جناب میاں خورشیدصاحب نے بھی خصوصی شرکت کے ذریعے عزت افزائی کی۔

تمام شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کےقائد علامہ راجہ ناصرعباس جعفرحن کے عالمگیرانصاف کے قیام کے مشن،ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت اور اس آخری زمانے میں حسینی والہی انبیاء کی تحریک مہدویت کے مشن پر متحد ہوکر تمام زمانے کی یزیدیت کے مقابلے میں شیطانی قوتوں کہ بیخ کنی اور زمانے کے دجالوں کے خلاف باہم تعاون کا عہدکیا، تمام شرکاء نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکرعالمی انصاف کے حصول کی اس تحریک کا ساتھ دینے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

آخرمیں اس دعوت کے میزبان جناب سید شہبازحسین شیرازی نے تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ اداکیا اور قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کی صحتیابی کیلئے دعاکروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree