Print this page

آل خلیفہ کی جانب سےآل سعودکی ایماءپرشیخ علی سلمان کوعمرقید کی سزاقابل مذمت اقدام ہے،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

29 جنوری 2019

وحدت نیوز (قم) بحرین میں آل خلیفہ حکومت اپنے عوام کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے اور انکے اقدامات سے صاف نظر آ رھا ہے کہ بیرونی مداخلت خصوصا سعودی عرب کے اشاروں پر چل رہی ہے. آئین وعدالتوں کے احترام کو سیاسی اھداف کے لئے مجروح کیا جا رھا ہے. سابق پارلیمانی اپوزیشن لیڈر اور جمعیۃ الوفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ علی سلمان اور ان کے ساتھیوں کو بحرینی عدالت سے سنائی جانے والے سزا کے رد عمل میں سیکرٹری شعبہ امور خارجہ مجلس وحدت پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ بیان مین کہا کہ ملک عوام کی فلاح وبہبود ، عدل وانصاف اور خودمختار پالیسی پر ترقی کرتا ہے اور بالخصوص کسی ملک کی عدلیہ اگر انصاف پر مبنی فیصلے کرے تو عوام اسے سراہتے ہیں اور جہاں عدالتی فیصلے بیرونی دباو پر کیے جائیں وھاں عوام پر ظلم یقینی ہو جاتا ہے۔ بحرین میں بھی حالیہ دنوں بے بنیاد الزامات اور تہمتوں پر سابق پارلیمنٹ کے ممبر اور اپوزیشن لیڈر  اورجمعیۃ الوفاق کے سیکرٹری جنرل اور دیگر دو پارلیمنٹ ممبرز کو سیاسی انتقام ، بیرونی مداخلت اور دباوٰپر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے. جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بے بنیاد تہمتوں پر معصوم شہریوں کو سزا دلوانا آمرانا نظام اور سوچ کو ترویج دینے کا مبینہ ثبوت ہے بحرین گذشتہ 8 سال سے بھیانک سیاسی بحران کا شکار ہے حکمرانوں کو چاہئے تھا کہ اپوزیشن کے تحفظات اور عوام کی مشکلات کو دور کرتے لیکن آل خلیفہ کی حکومت مزید طول دینے کی پاکیسی پر عمل پیرا ہے جس کے ضمن میں عوام کو اصلاحی اور عوامی حکومت کے مطالبے سے دور رکھنا اور جمہوری تبدیلی سے روکنا ہے۔  جمعیۃ الوفاق سمیت دیگر تمام سیاسی قوتوں اور بحرینی عوام نے عادلانہ نظام حکومت کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں وہ قابل ستائیش ہیں اور اس راہ میں شہدا اور زخمیوں کی قربانیوں کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اور انشاءاللہ نصرت خداوندی سے کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ جمعیۃ الوفاق کے رہنمائوں کی بے بنیاد سزا کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان بحرینی عوام کے ساتھ ہےاور انکے خلاف غیر منصفانہ رویہ اور بنیادی شہری حقوق سے محرومی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ نیر دنیا بھر کے مقتدر حلقوں ، انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مظلوموں کی فریاد رسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree