Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کے خط پرزائرین سے تعاون پرعلامہ شفقت شیرازی کا عراقی وزیراعظم سے اظہارتشکر

13 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(قم)  پاکستانی زائرین کے ویزا کے مسائل کے حل میں تعاون پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا شکریہ،گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراقی وزیر اعظم کو خط لکھا اور اس میں زائرین کو ویزا کے حصول میں مشکلات اور ان کے حل کے لیے عراقی وزیراعظم سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا تھا،عراقی وزیراعظم کے دفتر سے مجلس وحدت مسلمین کو موصول پیغام کے مطابق آج عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،مجلس وحدت مسلمین کے خارجہ امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حیدر العبادی کے فوری نوٹس اور ویزا مشکل کے حل کے لیے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور اس پر ڈاکٹر حیدر العبادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائرین کی مشکلات کے حل میں تعاون کو بہترین تعاون قرار دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree