Print this page

آج بھی حق وباطل مقابل ہے،ایک طرف یزیدیت اور دوسری طرف حسینیت ؑ کھڑی ہے ، علامہ سبط حیدر زیدی

14 اپریل 2018

وحدت نیوز (مشہد)  دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں بمناسبت شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ٬طلاب عظام اورزائرین محترم کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔پروگرام کے پہلے خطیب حجۃ الاسلام جناب انصار ثقلین نے امام موسی کاظم علیہ السّلام کی سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔اس کے بعد دوسرے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید سبط حیدر زیدی نے خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام کی زندگانی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے حق و باطل کی جنگ ہے جو ابتدائے خلقت سے شروع ہوئی اور آخر تک جاری رہے گی۔آج بھی حق و باطل کی جنگ جاری ہے اور دشمنان اسلام اپنی پوری قوت کے ساتھ اسلام کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے ہیں ایک طرف یزیدیت اور دوسری طرف حسینیت کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام کی سیرت طیبہ سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جان جاتی ہے تو چلی جائے لیکن اسلام پر آنچ نہ آنے پائے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ اور اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرو ۔اور یہی انسان کی خلقت کا مقصد اور ہدف ہے۔اس کے بعد مصائب آل محمد و آل محمد اور امام موسی کاظم علیہ السلام پڑھے۔۔مشہور شان علی ماتمی سنگت نے بہترین نوحہ خوانی  اور سینہ زنی کی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کےسیکریٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے تمام آنے والے علمائے کرام طلاب عظام اور زائرین محترم کا  شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree