Print this page

ایم ڈبلیوایم قم کے تحت شہید منیٰ ڈاکٹر علامہ فخرالدین کی پہلی برسی، عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں کاخطاب

17 ستمبر 2016

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام شہید منیٰ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی پہلی برسی کا پروگرام گزشتہ شب مدرسہ حجتیہ قم کی مسجد میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اوربعدازاں  عالمی اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔شہید کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام سے حزب اللہ لبنان کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ احمد نجدی،حجۃالاسلام عقیل عباس معروفی،بحرین سے آقای شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ دقاق اور ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران سانحہ منیٰ کے پس پردہ محرکات ،آل سعود کے مجرمانہ کردار اور شہید منیٰ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے حلات زندگی پر روشنی ڈالی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree