Print this page

پیرس میں دہشت گردی 9/11کی طرزپر اسلام کے خلاف استعماری سازش ہے، علامہ تصور جوادی

18 نومبر 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن و آشتی کا مذہب، دشمنان اسلام اس کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں ،داعش ہو یا طالبان ، کوئی بھی شدت پسندگروپ اسلام کا خیر خواہ نہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیرس میں دہشت گردی ، اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے، داعش عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے، ان کو گمراہ کہہ کر کھلی چھوٹ دینے والے آج سزا بھگت رہے ہیں ، اسلام قطعاً بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ، اور نہ ہی اس طرح سے اسلام نافذ کیا جاسکتا ہے، اسی لیے تو دشمن کہتا آیا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا، نہیں تلوار کے زور سے نہیں حضورؐ کے اخلاق و کردار سے پھیلا، آج دنیا میں جس اسلام کی تصویر پیش کی جارہی ہے تو حقیقی اسلام ہر گز نہ ہے ، اسلام تو امن والا محبت والادین ہے ، اسلام نام ہی سلامتی کا ہے، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ، کیوں کہ ہم جانتے ہیں ان سانحات کا درد کیا ہوتا ہے ، سب سے زیادہ مظلوم ہماری ملت ہے ، جو آئے روز ان وحشی درندوں کا شکار بنتی ہے، جو اسلام کے نام پر اپنے بنائے ہوئے دین کو مسلط کرنا چاہتے ہیں ، مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان میں جاری ضرب عضب پاک فوج کا احسن اقدام ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے ، تا ہم نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بعض قوتیں اپنے مخالف کو دبانے کے ہتھکنڈے سے باز آئیں ، اور مذاہب و مسالک کو آزاد ی کے ساتھ ان کی مذہبی عبادات کی ادائیگی کرنے دی جائے جو کہ ان کا بنیادی ترین حق ہے ، عزاداری سید الشہداؑ اور میلاد سید الانبیاء ؐ پر کسی قسم کی قدغن کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان سے ان وحشی درندوں کو ختم کرنے کے عمل کو تیز تر کیا جائے اور پورے ملک میں بغیر کسی تفریق کے ضرب عضب کو پھیلایا جائے ۔ تا کہ ملک کا چپہ چپہ ان سے اور ان کے ناپاک عزائم سے پاک ہو۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree