Print this page

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،تصورموسوی

24 اپریل 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ پر مبنی تھا، حکومت جلد از جلد انعقاد یقینی بنائے، ان خیالات انہوں نے ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے، ہم اس امید و یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائے گااور انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ پر مبنی تھا، مجلس وحدت مسلمین خراج تحسین پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم و ستم کے بازار گرم کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہمیں چاہیے کہ ہم آزاد کشمیر کے اس خطے کو مثالی نمونہ بنا کر دنیا کو دکھا دیں، بلدیاتی انتخابات کے بغیر لوگوں کی ترقی ممکن نہیں ، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکتے ، حکومت اعلیٰ سطح تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے، حالانکہ ہر آنے والے اعلیٰ سطح کا عہدیدار عوام کا خادم ہوتا ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ اعلیٰ سطح کے چکروں سے نکلتے ہوئے اقتدار عوام کے سپرد کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree