Print this page

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت گری کا بازار گرم ، عالمی برادری خصوصاً اسلامی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،علامہ تصور حسین نقوی

12 جولائی 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ، عالمی برادری خصوصاً اسلامی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، نہتے و مظلوم کشمیریوں کو بندوق کے زور پر دبانے کے درپے ہے ، اس کے خواب چکنا چور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،مولانا سید طالب حسین ہمدانی و سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے وحدت سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ، عالمی برادری اور او آئی سی نوٹس لے ، مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، نہتے اور مظلوم کشمیر کو پے در پے قتل کیا جارہا ہے ، بھارت کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سفارتی سطح پر حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے ، پرامن اور جمہوریہ کہلانے والے بھارت کے چہرے سے نقاب نوچنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بھارت کسی طور پر امن عمل کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے طرح طرح کے طریقوں سے ثبوتاژ کر رہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا مقصد و مشن ہے ، اس کے لیے ہر فورم پر آواز حق بلند کرتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتیں کردار ادا کریں ، کسی کا اتحادی بننے سے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں ، کسی بادشاہت کے بچاؤ کے بجائے اپنے گھر کے بچاؤ اور اپنے لوگوں کا قتل عام بند کروانے میں کردار ادا کریں ، حکومت پاکستان کشمیریوں کی وکیل ہے ، مضبوط وکیل بن کر عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرے اور سفارتی تعلقات کے ذریعے بھارت کو آئینے میں اس کا چہرہ دکھا دے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree