Print this page

عالم کفر عالم اسلام کے مقابل متحد ہو چکا ،عالم اسلام کو بھی عالم کفر کے مقابل کمر بستہ ہونا چاہئے، ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر

26 جولائی 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی دارالحکومت میں مشعل بردارریلی، سینکڑوں کارکنوں نے ریلی میں شریک ہو کر اسرائیل کے خلاف غم و غصہ اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، ریلی کا آغاز علمدار چوک مظفرآباد سے جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،ناظم آئی آزاد کشمیر ریجن سید اشتیاق حسین سبزواری، صدر انجمن جعفریہ مظفرآباد میجر (ر)سید بشیر حسین کاظمی اور دیگر تنظیمات کے سربراہان نے کی، سینٹرل پریس کلب پہنچ کر ریلی نے جلسہ کی صورت اختیار کر لی، جہاں پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی طور پر ٹیلیفونک خطاب کیا۔



مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کی اجتماعی غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے لیکن کس قدر تشویشناک بات ہے کہ ملت اسلامیہ کے بے حس حکمران اقتدار کے نشے میں چور اپنے اپنے اقتدار کو دوام دینے کی جدوجہد میں مصروف اپنے ممالک میں حقوق بشر کی آواز کو دبانے میں مشغول ہیں ۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھائی جا رہی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہمیں متحد و منظم ہونا گا، آج جو اسرائیل فلسطین پر ظلم و بربریت کر رہا ہے دراصل مقاومت کے بلاک کو کمزور کر رہا ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب اسرائیل تباہ و برباد ہو گا، ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور ہر مظلوم کے حامی بن کر میدان میں اترے ہیں ، فلسطین کو تین طرف سے گھیر لیا گیا ہے، فلسطین کی سرحدوں کو بند کر دیا گیا ہے، فلسطین میں بچوں کے لیئے دوائیں نا پید ہو گئی ہیں ، زندگی بچانے کے لیئے بھی کچھ بھی دستیاب نہ ہے



علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں کہ یہ ظلم و بربریت نہیں تو کیا ہے، کہاں ہے مسلم دنیا جو خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،ہم نے فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں نکل کر بتا دیا کہ ہمارے ہاں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، ہم ایک ہیں ، ہم کسی بھی سنی کے خلاف نہیں ، نہ کوئی سنی ہمارے خلاف ہے ، ہم ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں، ہم نے ملکر یہ ملک بنا یا ہے ،ہم تکفیریت کیے مخالف ہیں۔



انہوں نے اپنے خطاب میں اہلیان کشمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیئے آواز اُٹھانے پر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کفر اس وقت ملت اسلامیہ کے خلاف متحد ہو چکا ہے لیکن مسلمان اپنے فروعی و جزوی نوعیت کے مسائل کو لیکر الجھ رہے ہیں۔ عرب حکمران جنہیں پوری امت مسلمہ کے لیئے مثالی کردار پیش کرنا چاہیے تھا۔ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ہم پیالہ و ہم نوالہ بن چکے ہیں ۔کل وہ شام میں جنگ کے لیئے امریکہ کو اسلحہ اور اخراجات جنگ کی آفر کر رہے تھے، آج غزہ کی حمایت کے لیئے ایک گولی تو دور بات ہمدردی کے دو بو ل نہیں بول سکے ہیں۔ اسرائیلی منصوبہ کے مطابق پورے علاقوں کو یہودی سٹیٹ میں تبدیل کرنا ہے۔ لیکن مسلم دنیا کے حکمران مکمل طور پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب غزہ میں زندگی دشوار ہو کر رہ چکی ہے۔



علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ گزشتہ روز خان یونس میں ایک ہی خاندان کے 28افراد لقمہ اجل بنے لیکن انسانی حقوق کے ادارے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ 8جولائی سے اس و قت تک کئی خاندان مکمل طور پر تباہ چکے ہیں، لیکن خان یونس خان کے علاقے بنی سہلا کا واقعہ صہیونی سفاکیت اور عالمی برادری کی بے حسی کا بدترین نمونہ ہے ۔ غزہ میں جاری حملوں میں اسوقت تک 650سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ہم پوچھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ اطفال کہاں ہے ؟ ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور جوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر میں غزہ میں سسکتی ہوئی زندگی کی بقا کے لیئے بیدار ہونا ہو گا ایک اسرائیلی فوجی کی گرفتاری پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری تڑپ اٹھی تھی، لیکن گزشتہ 16روز سے قتل ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کے حق میں کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی ۔ اسرائیلی مارے جائیں یا گرفتار ہوں تو ادارے بیدار ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کے حق میں کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، اسرائیلی مارے جائیں تو ادارے بیدار ہوتے ہیں۔ لیکن کیا فلسطینی انسان نہیں ہیں؟



علامہ سید تصور جوادی نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ میں غزہ کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرے اور جمۃ الوداع کو سرکاری طور پر یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کرے، انہوں نے کہا کہ بیت المقدس جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ، یہ بھی مسلمانوں کی اجتماعی بے حسی کی وجہ سے صہیونیوں کے قبضہ میں ہے اور اگر خیانت کار حکمرانوں کی خیانت کاریاں نہ ہوتیں تو ایسے کبھی نہ ہوتا کہ مٹھی بھر یہودی ہمارے قبلہ اول کو اپنے قبضہ میں لے رکھتے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حالیہ حملوں کی ایک بڑی وجہ غزہ میں تیل کے کنوؤں کا دریافت ہونا ہے اور اسرائیل اس مکمل قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ مسلمان علماء غزہ کے مظلوموں کوزکوۃ فطرہ دینے کی بات کررہے ہیں عالمی دنیا سمجھ چکی ہے کہ اسرائیل کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں اسلامی مقاومت کے نتیجے میں تل ابیب تباہ و برباد ہو گا جلسہ سے لعل مہدی خان چئرمین آئی او پاکستان، خطیب جامع مسجد سہیلی سرکار مولانا فضل دین چشتی، رہنماء مسلم لیگ ن ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر ، مسلم کانفرنس کے رہنماء یاسر نقوی، آئی او آزاد کشمیر ریجن کے ناظم سید اشتیاق سبزواری، انجمن جعفریہ مظفرآباد کے صدر سید بشیر کاظمی ڈی پی آئی ایس او وقار کاظمی، چئیرمین مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر، مہاجر نمائندہ سید محمد حسین نقوی ، نیشنل پارٹی کے وائس چئیرمین سید وقار کاظمی ایڈووکیٹ،پیرا میڈیکل ایسوی ایشن آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹرذاکر کاظمی،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر سید تصور عباس موسوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب ہمدانی و دیگر نے کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں اورامت مسلمہ کی غفلت کی بھرپور مذمت کی ۔ جلسہ کے اختتام پر ریاستی سیکرٹری ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید محسن رضا ایڈووکیٹ نے قراردادیں پیش کیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔



1۔آج کا یہ اجتماع غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین پر قبضہ کی منحوس سازش قرار دیتا ہے۔
2۔یہ اجتماع غزہ میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر عرب حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے مغربی آقاؤں کی خوشنودی سے تعبیر کرتا ہے۔
3۔یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کے محاصرہ کو فی الفور ختم کیا جائے اْور رفاہ کراسنگ کو کھولا جائے تا کہ ادویات و اشیاءِ خوردونوش غزہ میں پہنچائی جا سکیں ۔
4۔یہ اجتماع اقوام متحدہ،او۔آئی۔سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کرتا ہے کہ فی ا لفورغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اْور اسرئیل کے خلاف راست اقدام اٹھائے۔
5۔یہ اجتماع عراق اور شام میں امریکہ و اسرائیل نواز دہشت گرد تنظیم داعش(ISIS)کے ہاتھوں اہلبیت اطہارؑ اْور اصحاب کرامؓ کے مزارات کی بے حرمتی نیز عراق و شام جاری دہشتگردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
6۔یہ اجتماع حکومت پنجاب کی طرف سے ایم۔ڈبلیو۔ایم(MWM)کے کارکنان کی گرفتاری اور خوف وحراس دلانے کی مذمت اور علامہ طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ملکی بقاء و سلامتی نیز شیعہ سنی وحدت کے لیے ناگزیر قراردیتا ہے۔
7۔یہ اجتماع کراچی اور ملک بھر میں جاری مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی بھر پوْر مذمت کرتا ہے اْور آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ اس کا دائر ہ کار پورے ملک تک پھیلایا جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کو ملک میں کسی بھی جگہ سر چھپانے کی جگہ نہ مل سکے۔
8۔یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ کل ہونے والے عالمی یوم القدس کو حکومت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree