Print this page

ایم ڈبلیوایم کی مذاکرات مخالف پالیسی آج عوامِ پاکستان کی آواز بن چکی ہے، ایم ڈبلیوایم کشمیر

12 جون 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیرکی اپیل پر ریاست بھر میں شمعیں روشن کر کے شہدائے تفتان و کراچی کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سامنے شمعیں روشن کر کے انعقاد پذیر ہوئی۔ ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی‘ ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی ‘سیکرٹری ویلفےئر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ، ریاستی سیکرٹری روابط سید حمید نقوی، ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی و دیگر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے عہدیدران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس و حدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ نواز حکومت نے مذاکرات کا ڈھونگ رچا کے مملکت خداداد پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ اور دہشت گردوں کو مضبوط کیا۔ کراچی و تفتان سانحات حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔ افواج پاکستان کوکمزور کرنے کے منظم سازش کی جا رہی ہے۔ ہم جب کل مذاکرات کی محالفت ببانگ دہل کر رہے تھے تو لوگ ہمیں کہہ رہے تھے کہ امن مخالف ہیں۔ لیکن آج وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں۔ بلوں میں جا کر گھس بیٹھے ہیں۔ اب ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں گیا تمھارا امن؟ کہاں گئے تمھارے مذاکرت کہاں ہوتم؟ اور کہاں ہیں تمھارے طالبان ظالمان؟ کیا تمھارا امن یہی ہے کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا جائے؟ کیا یہی مذاکرات کا شاخسانہ ہے کہ ایک مخصوص طبقے کی منظم نسل کشی کی جائے؟ کیا سیکیورٹی اداروں اور ہوائی اڈوں پر حملے تمھارے امن مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت ہیں؟ تم یہ بات کب قوم پر ایاں کرو گے کہ تم یہ سب کچھ ڈالر ریال کی چمک دھمک اور کسی کے ایجنڈے پر کررہے ہو۔ فوج کی طرف سے شروع کردہ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان ظالموں کا صفایا کیا جائے۔ اب بھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دیر آید درست آید۔ فوج کو اب اس وقت تک بیرکوں میں نہیں جانا چاہیے۔ جب تک ان ظالموں کو کہ جنہوں نے ملک کو خون سے نہلا دیا کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے۔ نواز حکومت نے بہت چھوٹ دے دی ہم اپنی فوج کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے جب جہاں اور جس جگہ ضرورت پڑے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک دینے کو تیار ہیں۔ لیکن خدارا ملک کو بچائیے۔ عوام کے جان‘ مال اور ناموس کی محافظت کیجئے۔

 

اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک سے ایک سو پچاس ارب آمدہ ڈالر کی بنا پر نواز حکومت بجائے اس کے کہ عوام کی حفاظت کرے آل سعود کی ایماء پر پاکستانیوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ہمیں اپنے دفاع میں کچھ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ فوج راست اقدام کرے۔ ہم مکمل حمایت کریں گے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں بلکہ انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ آخر میں ریاستی سیکرٹری روابط مولانا حمید حسین نقوی نے شہدائے کراچی و تفتان کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔ مرکزی تقریب کے علاوہ میرپور ‘نیلم‘ کوٹلی اور باغ میں بھی شمع روشن کر کے شہدائے کو خراج عقیدت‘ لواحقین سے اظہار ہمدری اور دہشت گردوں سے اظہار برات کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree