Print this page

امام سجاد کی حیات مبارکہ مظلوموں کو ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کا سبق دیتی ہے، مولانا حمید نقوی

20 نومبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) سید الساجدین ؑ کا یوم شہادت، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مکمل سیرت ہمیں آئین زندگی دیتی ہے ، امام علی زین العابدین ؑ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے، خدا کی اتنی عبادت کہ آپ کو عابدوں کی زینت، سجدے کرنے والوں کا سردا کہا جاتا ہے، بعد از سید الشہداء ؑ کا آپ کی حیات طیبہ میں بہت مصائب و آلام آئے مگر جسطرح آپ ؑ نے مقابلہ کیا، آئینہ تاریخ میں اس طرح کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری روابط و آفس مولانا سید حمید حسین نقوی نے امام علی ؑ زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آج مشکلات کا دور ہے، آج امت مسلمہ مصائب و آلام سے گھری ہوئی ہے، آج معصوم جانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے، آج اسلام کے نام پر اسلام کے نام نہاد نام لیوا مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں ، بالکل اپنے پیشرو یزید کی طرح ، اس دور میں ضروری ہے کہ سید سجادؑ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے مقابلے میں نکلنا ہو گا، امت مسلمہ کو سینہ سپر ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا، سید سجاد ؑ کی سیرت پر عمل کر کے ہم مشکلات و مصائب کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اس وقت کہ جب سید سجاد ؑ پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، آپ قیدیوں کے قافلے کے سالار تھے، مگر جس صبر و استقامت سے آپ ؑ نے ظالم کا مقابلہ کیا اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی، آپ ؑ کے خطبات ، دعا و مناجات کا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح سے آپ نے دین محمدیؐ کا دفاع کیا۔ سیرت سید سجادؑ پر عمل ہماری بقاء و ہماری حیات ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree