Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع نیلم آزاد کشمیر کی شوریٰ کا اجلاس، ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر یاسرسبزواری کی خصوصی شرکت

20 دسمبر 2021

وحدت نیوز(نیلم)مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم میں ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع نیلم کے مرکزی یونٹ اور اِس کے زیلی 6یونٹس نے شرکت کی،مرکزی یونٹ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جو کہ حوصلہ افزا ہیں۔

اس اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید یاسر سبزواری ،سیکرٹری تربیت آغا اسرار عباس نقوی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی اور سیکرٹری روابط سید سعود علی کاظمی نے شرکت کی اور آئندہ چارماہ کے لیئے مختلف شعبہ جاتی برناموں کیلئے برنامہ ریزی کی تجویز زیرغور ہےجوکہ جلد ہی مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سے ہماہنگی کر کے ضلع نیلم کی یونٹس میں مطرح کیے جائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree