Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیرعلامہ تصور جوادی کی معروف سینئر صحافی سید عتیق حسین گردیزی کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد)  سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی معروف سینئر صحافی سید عتیق حسین گردیزی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ ، ان کے والد محترم سید احمد شاہ گردیزی اور کزن سید تصور گردیزی اور برادران سے اظہار تعزیت۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے مرحوم کے والد سید احمد شاہ گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئےسے کہا کہ جوان بیٹے کی وفات باپ کی قمر توڑ دیتی ہے۔اللہ تعالی آپکو اور خانوادے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائےاور اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

اللہ تعالی مرحوم کے بچوں،بھائیوں کو اور دیگر پسماندگان کو صبرواجر عطا فرمائے۔اس موقع سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree