Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ تصور نقوی نےمتعصب مفتی منیب الرحمٰن کی جگہ کسی معتدل عالم دین کی بحیثیت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

21 ستمبر 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین الجوادی نے مفتی منیب الرحمٰن ہزاروی کو فی الفور رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصوف نے چونکہ حمایت یزید کی ہے اور ایسی فرقہ وارانہ ریلی میں نہ صرف شریک ہو کر بلکہ اس کی قیادت کر کے لاکھوں سنی، شیعہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں اور معتدل سنی، شیعہ علماء میں مفتی مذکور کے اس عمل پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسا شخص جو ایک انتہائی حساس نوعیت کی کمیٹی کا سربراہ ہے، جس کمیٹی کا تعلق مسلمانوں کی اہم مذہبی، قومی و اجتماعی عبادات سے ہے، ایسا شخص جو فرقہ واریت میں ملوث ہو یزید پلید کا حامی ہو وہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں رکھتا۔

علامہ تصور حسین جوادی نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحٰمن کی یزید کی حمایت کرنے سے ملت اسلامیہ کے اجتماعی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم وفاقی حکومت اور اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور تقاضہ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ پرست مفتی کی جگہ کسی معتدل عالم دین اور ماہر سائنسی علوم کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے، رویت ہلال کمیٹی کا دائرہ کار آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے اور زونل و مرکزی کمیٹی میں شیعہ اثناء عشری کے ممبران کی تعداد میں متناسب اضافہ کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree