Print this page

علامہ تصور حسین نقوی دوبارہ کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم آزاد ریاست جموں و کشمیرکے سیکریٹری جنرل منتخب

07 جولائی 2019

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر کے تنظیمی انتخابات میں اراکین ریاستی شوریٰ نے علامہ سید تصور حسین نقوی کو کثرت رائے سے آئندہ تین سال کیلئے آزاد کشمیر کا چوتھی بار سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد لوئر چھتر کی امام بارگاہ باب العلم میں منعقد کئے جانے والے ریاستی جانثاران امام عصر (ع) کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا۔

ریاستی جانثاران امام عصر (ع) کنوشن میں ریاستی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اراکین شوریٰ نے پہلے مرحلے میں مختلف نام پیش کئے، جن میں علامہ سید تصور حسین نقوی، مولانا سید حمید نقوی اور مولانا سید طالب حسین ہمدانی کا نام ووٹنگ کیلئے پیش کیا گیا۔

ووٹنگ کے مرحلے میں اراکین شوریٰ نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے علامہ سید تصور حسین نقوی کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کا چوتھی بار سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نئے میر کارواں کے نام کا اعلان مرکزی رکن شوری عالی و مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے کیا اور نومنتخب ریاستی سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

 اس موقع پر علامہ فرید عباس نقوی ممبر علماء و مشائخ کونسل حکومت آزاد کشمیر ، علامہ احمد علی سعیدی چیئرمین حسینی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ، صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید راشد نقوی ، مسلم کانفرنس کے رہنماء سید تصور عباس موسوی ، پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر سید ذیشان حیدر ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکشمیر کے ڈویژنل ڈر سید رضی عباس ، معروف سماجی شخصیت سید حسین نقوی ، سید اشرف حسین نقوی سمیت دیگر تنظیمی و ملی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ریاستی  سیکرٹری جنرل کے انتخاب کےلئے الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ سید شبیر بخاری ، برادر ملک اقرار حسین اور آصف رضا ایڈووکیٹ نے انجام دیئے۔ جبکہ عدیل زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شرکاء نے علامہ تصور نقوی کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عزت افزائی کی ، پرانے ساتھی تعاون کریں نئے ساتھی بھی لائیں گے مجلس کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree