Print this page

قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت پر کشمیری عوام کامشکور ہوں،علامہ تصورجوادی

08 مارچ 2018

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل  علامہ سید تصور حسین نقوی  نے وحدت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ 7 مارچ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شریک ہو کر میری ملت کے غیور لوگوں نے میرے خون پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ، نہ صرف مسترد بلکہ بھرپور قوت سے ناکام بنایا۔ اور ثابت کر دیا کہ وہ تمام لوگ آج بھی میرے سڑک پر گرے لہو کو ضائع نہیں ہونے دیں۔ مجھ اور میری اہلیہ پر گولیاں  برسانے والوں کو تا دم زیست معاف نہیں کریں گے اور میری مظلومیت کے حامی تھے ہیں اور رہیں گے۔میں احتجاج میں شریک ملت کے ایک ایک فرد سمیت ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں کسی بھی طور پر اپنا کردار ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree