Print this page

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے، عاطف ہمدانی

03 جنوری 2018

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ریاستی سیکرٹری فلاح بہبود سید عاطف حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے۔حکومت نے نئے سال کے پہلے دن عوام کو مہنگائی کی نوید سناکر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے باخبر کیا ہے۔حکومت کا یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کے انہیں عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خورد ونوش سمیت ہر شے کو متاثر کرتا ہے۔متوسط طبقہ پہلے ہی ان گنت مشکلات کا شکار ہے۔حکومت کی ناکام پالیسیاں رہی سہی کسر نکال رہی ہیں۔عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کسی طور متحمل نہیں۔جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے۔عوام پر زندگی تنگ کرنے کو جمہوریت نہیں کہتے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اور ظالمانہ ہے۔عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree