Print this page

آرمی چیف کے بیان کے بعد دوسرا بڑا قدم علامہ راجہ ناصرعباس نے یوم مردہ باد امریکہ مناکراٹھایاہے، ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر

26 اگست 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد/میرپور/ باغ/ ہٹیاں بالا) علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر ریاست گیر امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے دیگر ملی تنظیمات کے ہمراہ مظاہروں کا انعقاد کیا۔خطباء نے جمعہ کے خطبوں میں امریکی ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریاست کی فضا مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ریاست گیر یوم احتجاج، امریکہ مردہ باد کے نعروں سے ریاست کی فضا گونج اٹھی ، مرکزی احتجاجی ریلی کا انعقاد دارالحکومت مظفرآباد میں کیا گیا ، ریلی مرکزی مسجد و امام بارگاہ پیر سید علم شاہ بخاری سے نکالی گئی ، ریلی کی قیادت سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی، سینئروائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیرعلامہ سید فرید عباس نقوی، صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد ڈی ایس پی (ر) سید نذیر حسین نقوی و دیگر نے کی ، ریلی سی ایم ایچ چوک پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔ علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارتی ایما پر یہ سب کچھ کر رہا ہے، امریکی بیان ناقابل برداشت عمل ہے، ہم امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ۔ دہشتگردی کی اس جنگ میں جتنی قربانیاں ہم نے دیں ہیں تاریخ گواہ ہے اتنی کسی اور ملک نہیں ۔ یہ پاکستانی افواج اور قوم کی قربانیاں ہیں کہ ہم نے دہشتگردوں کو عملاً شکست دی۔ہم راجہ ناصر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے قوم کی بہترین ترجمانی میں یوم مردہ باد امریکہ کا اعلان کیا۔

 مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ، صلاح الدین اور حزب المجاہدین پر پابندی امریکہ نوازوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکہ کی آؤ بھگت کرنے والے، اسے سر پر بٹھانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، ہم کل بھی امریکہ مردہ باد کہتے تھے آج بھی امریکہ مردہ باد کہتے ہیں ، اور انشاء وہ وقت دور نہیں جب دنیا تسلیم کرے گی کہ واقعاً امریکہ مردہ باد ہے، پاکستان میں پاک فوج کے بعد سب سے بڑا قدم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اٹھایا ، یوم مردہ باد امریکہ کی کال دیکر ہمارے قائد نے امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دیا ہے، لیکن دوسری طرف ہماری سیاسی قیادت نے اس بار بھی بہت دیر کر دی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فوری طور پر امریکی صدر کو جواب دیتے ، وزیر خارجہ و وزیر دفاع بیان دیتے مگر یہ سعودی یاترا کو چلتے بنے۔ ہماری وفاقی حکومت سفارتی طور پر بھی نااہل ہو چکی ہے، وزیر خارجہ ایک نا تجربہ کار شخص ہے، خواجہ آصف کسی طور پر بھی وزارت کے اہل نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک آزادی کشمیر کو امریکہ دبانے کی کوشش کر رہا ہے تب سے ہم نے اسے اپنا دشمن کہا ، ٹرمپ کے جارحانہ عزائم سے ہم پہلے سے واقف تھے، امریکی صدر کو دعوتوں پر بلانے والے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیوں کوئی اتحاد تشکیل نہیں دیتے ، کیوں امریکہ نوازی اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عرب ممالک باقی سارے کام چھوڑتے ہوئے کشمیر و فلسطین کے لیے اتحاد کا اعلان کریں ۔ کشمیری و پاکستان قوم کو صف اول کا سپاہی دیکھیں گے ، مگر امریکی خوشنودی کے لیے بننے والے اتحاد اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔ہمارے میدان میں رہنے سے دہشت گرد اور امریکہ کے ایجنٹ خائف ہیں ، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مکتب تشیع مظلوم ہے ، ہم ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی اور خود بھی مظلوم ہیں ،آزاد کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کا تدارک کیا جانا بھی ضروری ہے ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ علامہ تصور حسین نقوی الجوادی پر حملہ تکفیری امریکی ایجنٹوں کی کارستانی ہے، پہلے انتظامیہ کی بات کرتے تھے اب کہتے ہیں کہ حکومت اپنی اہلیت کھو چکی ، علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں گرفتاری کے ہم عید تک کا وقت دیتے ہیں ، ورنہ ہم تاریخ ساز احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔علامہ فرید عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کربلائی ہیں ، ہمارا درس کربلا سے ہے، ہم سپر پاور صرف اللہ کو مانتے ہیں ، امریکہ ہمارے مقابلے کچھ نہیں ہے۔  مظاہرے سے علامہ ممتاز حسین الحسینی اور ڈی ایس پی (ر) سید نذیر حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ کچھا سیداں امام بارگاہ کے باہر سرینگر روڈ پر ہوا۔ مظاہرے کی قیادت سیکرٹری ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید عاطف حسین ہمدانی نے کی۔ انہوں نے بھی امریکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ نمب سید اں ضلع باغ میں احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری تر بیت مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید افتخار الحسن گردیزی نے خطاب کیا۔ جبکہ میرپور میں خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ بیت الحزن علامہ سید تنویر حسین شیرازی او رسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور سید ناظر عباس کاظمی نے مظاہرے کی قیادت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree