Print this page

سید صلاح الدین نہیں سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکہ ہے، مولانا حمید نقوی

05 جولائی 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید صلاح الدین نہیں سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکہ ہے۔ پوری دنیا بالعموم عالم اسلام بالخصوص امریکی سامراج کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے جو بھی جہاں بھی کوئی کام کرے گا,ہم اس کی پشت پر ہیں۔ سید صلاح الدین کشمیری مظلوم و محکوم عوام کے لیے جدوجہد کر رہا ہے،.بھارت اور امریکی گٹھ جوڑ ناقابل قبول، اس پابندی کو کشمیری قوم جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیئے بغیر امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام متحد و منظم ہو کر اس امریکی سازش کا جواب دیں۔ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے سے قبل امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے، وہ شیطان بزرگ ہے، اسرائیلی و بھارتی ایما پر کسی بھی بات کو قبول نہیں کریں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ،اسرائیل اور بھارت سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جوکشمیر کی جدوجہد آزادی اور فلسطین کے مسئلے کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا یہ جدوجہد آزادی جاری و ساری رہے گی، کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، بے گناہ خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔اور انشاء اللہ و وقت دور نہیں کہ جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا، کشمیرآزاد ہو گا، بھارت کو منہ کی کھانی ہو گی کیوں کہ اٹل فیصلہ ہے کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی کبھی نہیں، یہ ظالم، یہ ظلم کرنے والے َمثل ِفرعون،نمرود، شداد و یزید فنا ہو جائیں گے، اور مظلوم آزادی کا سورج جلد طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

مولانا حمید نقوی نے کہا کہ ہم اس امریکی فعل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تمہاری آنکھیں بے شک بھارتی ظلم نہ دیکھ سکیں مگر ہم دنیا کو بھارتی مکروہ چہرہ نقاب نوچ نوچ کر دکھاتے رہیں گے۔امریکہ ہر وہ تحریک جو جدوجہد آزادی کے لیے مسلمان چلا رہے ہوں انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے، حماس، حزب اللہ اور حزب المجاہدین کی مثال ہمارے سامنے ہیں یہ تنظیمات دہشت گرد نہیں بلکہ مقاومتی تنظیمات ہیں ان کا مقصد صرف و صرف جدوجہد آزادی اور غلامی کے چنگل سے نکلنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی چال آزادی کی جدوجہد کو کمزور نہیں بلکہ مظبوط کرتی ہے، دشمن جتنی چالیں مرضی چل لے اسے ہر حال میں ناکامی ہو گی۔ انشاء اللہ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree