ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کاعلامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پراحتجاجی تحریک کے آغازکا اعلان

09 مئی 2017

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے علامہ تصورحسین نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف ریاست آزاد کشمیرم و پاکستان میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطح وفد نے اسلام آباد مرکزی وحدت سیکرٹریٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات میں کیا۔ وفد کی سربراہی علامہ طالب ہمدانی نے کی۔ وفد میں علامہ حمید نقوی،  مولانا زاہد حسین کاظمی،ڈاکٹر عابد قریشی کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ وفد نے مرکزی قائدین کو علامہ تصور نقوی  پر حملہ کیس کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر مرکزی قائدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں  نے کہا ہم نے انتظامیہ کو کافی وقت دیا اور ان پر کسی قسم کا بے جا پریشر بھی رکھالیکن اس کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری ریاستی اداروں  کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختلف جماعتوں پر مشتمل فورم تشکیل دیا جائے تاکہ پاکستان اور ریاست میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جا سکے۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ ریاست امن وبھائی چارہ کی ایک مثال تھی لیکن ملک دشمن عناصر نے اپنے گھناوئنے سازشوں کے ذریعے پر امن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ٓزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کی دن دیہاڑے کی حرکت ریاستی ادارون کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے اجلاس میں طے پانے والے فیصلے پر عمل درآمد کیلیے مختلف جماعتوں سے روابط شروع کر دیے ہیں اور بہت جلد ایک اجلاس طلب کر کے احتجاجی تحریک کو باضابطہ شروع کرنیکا اعلان کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree