مری میں زائرین اور بابالعل شاہ کے عقیدت مندوں پر شرپسندعناصرکاحملہ قابل مذمت ہے،محسن سبزواری

29 اگست 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) مری میں زائرین اور بابالعل شاہ کے عقیدت مندوں پر شرپسندعناصرکاحملہ قابل مذمت ہے۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کریں اس طرح کے اقدامات سے انارکی پھیلے گی۔ حالات خراب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری امور سیاسیات محسن سبزواری نے کیا۔

انہوں نے کہا اولیاء اللہ کے آستانے لوگوں میں محبت بانٹنے کاذریعے اور تقرب الہی کادبب ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹ ڈالناشرپسندی ہے ۔مری واقعہ میں کشمیرکے لوگوں کونہ صرف زدوکوب کیاگیا بلکہ کشمیریت کوگالیاں دی گئیں۔ جس پر سخت تشویش ہے ۔تفصیلات کے مطابق مری میں بابا لعل شاہ کے عقیدت مندوں کو کشمیر سے 28 اگست کو سہہ پہر تین بجے کے قریب زیارت کیلئے جاتے ہوئے مری سربگلہ گاؤں کے مقام پر گاڑیوں سے اتار کر سیکڑوں اہل علاقہ نے گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں انکی گاڑیوں کو درخت کاٹنے والے کٹر سے کاٹ کر ناکارہ بنادیا گیا۔زائرین کاتعلق باغ کے علاقہ نمب سیداں ،سوہاوہ شریف اور گردونوح سے ہے انہوں نے  آر پی او اور دیگرحکام بالادے مطالبہ کیا کہ واقعہ کافی الفور نوٹس لیتے ہوئے شرپسنددہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے فوری کاروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree