Print this page

گلگت،ایم ڈبلیوایم ، پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی ،آئی ٹی پی کا سی ایم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

25 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن لیڈر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی جا نب سے گلگت کے مقامی ہوٹل میں اجلاس طلب کیا گیا، بلائے گئے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، بالاورستان نیشنل فرنٹ اور تحریک اسلامی کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین شریک ہوئے۔اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کی غرض سے مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب ممبر حاجی ڈاکٹررضوان علی وزیر اعلیٰ ، تحریک انصاف کے راجہ جہانزیب خان سپیکر اور اور تحریک اسلامی کے سکندر علی ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree