Print this page

کوئٹہ فائرنگ دہشتگردی کا تسلسل اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، آغا علی رضوی

16 جولائی 2013

allama s a rوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کوئٹہ میں ماہ مبارک رمضان میں مسجد روڈ پر شیعہ ہزارہ برادری پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملک میں تسلسل کے ساتھ جاری دہشت گردانہ واقعات کو سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعہ مکاتب فکر کو تحفظ دینے میں ناکام ہی نہیں بلکہ غیر سنجیدہ بھی ہے۔ چنانچہ شیعہ مکتب فکر کو سلف ڈیفنس کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ اپنے بل بوتے پر اپنی جان، مال، عزت اور آبرو کی حفاظت کرسکیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ پاکستان میں جاری تمام فسادات اور دہشت گردانہ واقعات کے پیچھے امریکہ اور ان کی پالتو کالعدم تکفیری تنظیمیں ہیں، پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان سے امریکہ کو بے دخل کیا جائے۔

آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بلوچستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے، یہ امریکہ کی براہ راست مداخلت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ اگر بلوچستان سے غیر ملکی تنظیموں کو بے دخل کرکے وہاں کے عوام کے جائز مطالبات پر کان دھریں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے بجائے انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے تو وہاں کے حالات سنبھل سکتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree