Print this page

کربلا عزّ و شرف کا راستہ ہے، آغا علی رضوی

11 نومبر 2013

وحدت نیوز(بلتستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے مرکزی مجلس عزاء نیورنگاہ اسکردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول (ص)، جگر گوشہ بتول (س)، حضرت امام حسین (ع) ایک لشکر یا فوج کے مدمقابل میں نہیں تھے بلکہ ظلم، فتنہ، فساد، بدعت، بے دینی، بے حیائی اور بے غیرتی کی ایک دنیا کے مقابلے میں کھڑے تھے۔ آپ (ع) نے ظالم و جابر، خلافت رسول (ص) کے داعی اور انحراف کے ایک جہاں کے دباو کو قبول نہیں کیا اور سب کچھ قربان کرکے اسلام حقیقی کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ معرکہ کربلا میں صبر، شکر، شرافت اور غیرت جیسے الہٰی اقدار کو زندگی ملی ہے۔ علامہ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہمارا تعلق قافلہ عزّ و شرف سے ہے، ذلت ہم سے کوسوں دور ہے، شہادت ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور کربلا عزّ و شرف کا راستہ ہے۔ ہم کار حسینی سرانجام دیتے ہوئے زندہ رہیں یا اس راہ میں شہادت نصیب ہو جائے ہر دو صورت میں کامیاب ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree