وزیرستان سے بھاگ کر گلگت میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کا بھی سفایہ کیا جائے، علامہ بلال ثمائری

22 دسمبر 2014

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین ملک عزیز پاکستان میں آخری دہشت گرد کو ٹھکانے لگانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور موجودہ حالات میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔بزدل دہشت گردوں کی بھول ہے کہ ہم اپنے معصوم کے بہیمانہ قتل سے خوف زدہ ہوکر ان کی خود ساختہ شریعت کے آگے سرتسلیم خم کریں گے۔ ان دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والے مولوی شاید یہ بھول گئے ہیں کہ یہ ملک محبان اہل بیت اور خاندان رسالت کے پروانوں کا ہے جو خوارج اور یزیدیوں کی دہشت گردی کے آگے کبھی سرنہیں جھکائیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال ثمائری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں اور اس کے پشت پناہوں کی سرکوبی اور ملک عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔دہشت گردوں سے زیادہ دہشت گردوں کو سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنے والوں کا جرم زیادہ سنگین ہے لہٰذا حکومت ایسی تمام جماعتوں اور تنظیموں کی سرکوبی کیلئے حکمت عملی ترتیب دے جو بیگناہ انسانوں کے سفاک قاتلوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاکر گلگت بلتستان میں کئی خطرناک دہشت گردوں نے پناہ لی ہوئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔وزیرستان آپریشن شروع ہونے سے بیشتر طالبان دہشت گردوں نے گلگت بلتستان میں اپنے سہولت کاروں کے پاس پناہ لی ہوئی ہے جنہیں ڈھونڈ نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں داعش کی حمایت وال چاکنگ کرنے والے مجرموں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ کرنا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree