Print this page

عوامی ایکشن کمیٹی کی استقامت رنگ لائی، کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے ختم کرنیکا اعلان

27 اپریل 2014

وحدت نیوز(گلگت بلتستان) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 15 اپریل سے جی بی بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے۔ گلگت بلتستان کے تاریخی اور طویل ترین دھرنوں نے وفاقی حکومت کو مطالبات منظور کرنے پر مجبور کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل بارہ روزہ دھرنا دیا اور مطالبات دھراتے رہے۔ آخر کار بارہویں روز وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان بھر میں جاری دھرنوں کو پرامن طور پر منتشر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اور نوٹیفکیشن دو روز بعدجاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان کی یقین دہانی پر عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے کے شرکاء کے جم غفیر سے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنمااور ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بارہ روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی جشن کا سماں بندھ گیا اور عوام نے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree