Print this page

علامہ سیدعلی رضوی کادریامیں گرنے والی الزہرا کالج بس کی تلاش کے کام کا جائزہ

09 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (کھرمنگ) آقائے علی رضوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم بلتستان ، آقائے شیخ زاہد علی زاہدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم بلتستان اور ایم ڈبلیوایم بلتستان کے دیگر ذمہ داران نےکمنگو کھرمنگ میں الزہرا کالج کے بس کے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا، امدادی کاموں کی سست روی پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے مایوسی کا اظیا ر کیا، اس موقع پر انہوں نے سکردو کھرمنگ سڑک پر جگہ جگہ پڑے سلائیڈنگ کے ملبے کی عدم صفائی پر غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں کا حادثوں کا ذمہ دار قرار دیا اور اس واقعہ کو پورے بلتستان کے لیے سانحہ قرار دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید علی کا کہنا تھا کہ  مجلس وحدت مسلمین ان لاشوں کی بازیابی کے حوالے سے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔ کھرمنگ میں ریسکیو کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنان کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ فوری طور ریسکیو کرنے والے افراد کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لے، ورنہ تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔سانحے  میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا مانگی گئی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree